ابنا: ایران نے عراق کے دیالہ صوبے میں گیس کمپنی کے ایرانی انجینئروں اور ملازمین پر دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اسلامی جمہوريہ ايران کی وزارت خارجہ نے عراق کے مشرقی علاقے ميں گيس کمپنی کے ايراني انجينئروں اور ملازمين پر دہشتگردانہ حملے کي شديد مذمت کي اور اس حملے ميں شہيد ہونے والوں کے لواحقين کے ساتھ اظہار ہمدردی کيا ۔ مسلح دہشت گردوں نے ديالہ صوبے ميں حملہ کرکے تيل اور گيس کمپنی کے سولہ ايرانی انجينئروں اور ملازمين کو شہيد کرديا ۔ اس حملےميں چار عراقی ملازمين بھي شہيد ہوئے ہيں۔ ايرانی وزارت خارجہ نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ اس دہشتگردانہ حملے کے ذمہ داروں کا پتہ لگانے کے لئے تحقيقات شروع کردی گئی ہيں ۔ واضح رہے کہ جمعے کے روز عراق کي گيس سپلائی کے پروجکٹ کے ملازمين عراق کے ديالہ صوبے کے خانقين شہر کے جنوب مشرقی علاقے الندی سے کام ختم ہونے کے بعد لوٹ رہے تھے کہ ان پر دہشتگردانہ حملہ ہوا جس ميں سولہ ايرانی انجينيئر اور ملازمين اور چار عراقی ملازمين شہيد ہوگئے۔ اس دہشتگردانہ حملے ميں سات افراد زخمی بھی ہوئے جن ميں پانچ ايرانی اور دو عراقی ہيں۔ عراق کا مشرقی صوبہ ديالہ بھی ان ناامن علاقوں ميں شامل ہے جہاں القاعدہ سے وابستہ دہشتگرد تنظيميں پوری طرح سرگرم ہيں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
13 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 488730
ایران نے عراق کے دیالہ صوبے میں گیس کمپنی کے ایرانی انجینئروں اور ملازمین پر دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے